بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہیڈ کانسٹيبل شہید

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہیڈ کانسٹيبل شہید ہو گیا۔ایس ایس پی جیکب آباد قمر رضا جسکانی کے مطابق پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل کو روکنے کی کوشش کی تو موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

 

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، مسلح افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل رسول بخش بروہی شہید ہو گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور جلد ان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیے  بلوچستان میں طوفانی بارشیں، ڈیم ٹوٹ گیا،مواصلاتی نظام کو بھی نقصان
Back to top button