بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

باراتیوں کی وین ٹریلر سے ٹکرا گئی ،5 افراد جاں بحق

نواب شاہ میں باراتیوں کی وین ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ٹریفک حادثہ  قاضی احمد بائی پاس پر پیش آیا جہاں باراتیوں سے بھری وین جارہی تھی کہ اچانک ٹریلر سے ٹکرا گئی۔پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔دوسری جانب لاڑکانہ میں موہن جو دڑو کے قریب بھی افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل، ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیے  خیبر پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، دو دہشت گرد ہلاک
Back to top button