بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے مختلف کیٹیگریز اور صفحات کے پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹس اینڈ امیگریشن سے پاسپورٹ کی بروقت ادائیگی کا بحران تو ختم نہ ہو سکا، لیکن پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔پانچ سال کے 36 صفحات والے نارمل پاسپورٹ کی فیس بڑھا کر ساڑھے 4 ہزار روپے کر دی گئی، جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی ساڑھے 7 ہزار، دس سال والے پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار 700 اور ارجنٹ کی 11 ہزار 200 روپے کردی گئی ہے۔اسی طرح پانچ سال کے 72 صفحات والے نارمل پاسپورٹ کی فیس 8 ہزار 200، ارجنٹ کی ساڑھے 13 ہزار، دس سال والے پاسپورٹ کی فیس 12 ہزار 400 اور ارجنٹ کی 20 ہزار 200 روپے کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیے  پاکستان کے میزائل پروگرام میں تعاون، 4 کمپنیوں پر پائندی عائد
Back to top button