بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ 22 ویں روز داخل

مظاہرین نے 10 مارچ کو ملک بھر میں ریل روکو تحریک کی کال دے دی

بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ 22 ویں روز داخل ہوگیا ، مظاہرین کی جانب سے 10 مارچ کو ملک بھر میں ریل روکو تحریک کی کال دے دی گئی۔

بھارتی حکومت اپنے کسان طبقے کو کچلنے میں مصروف ہے۔ آزادی حق رائے کے آئینی حق کے خلاف ہر ہتھکنڈا استعمال کر رہی ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے کسانوں کے مطالبات پر غور کرنے سے انکار کرچکی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے مودی سرکار کی جارحیت کا پول کھول دیا ہے۔دکن ہیرالڈ کے مطابق کسانوں کو دارالحکومت میں داخلے سے روکنا قوانین کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ نے رکاوٹوں کو ہٹانے کی ہدایت دینے کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کردیا ہے۔

جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والے بینچ کے مطابق کسانوں کے احتجاج کے علاوہ بھی بہت مسائل ہیں۔

مزید پڑھیے  تارکین وطن کی بس کو حادثہ، 17 ہلاک
Back to top button