بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ مقدمے کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ ، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھے۔دورانِ سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا صدارتی ریفرنس میں مختصر رائے بھی دے سکتی ہے؟پیپلز پارٹی کے وکیل رضا ربانی نے کہا کہ عدالت ایسا کر سکتی ہے، سپریم کورٹ مکمل انصاف کی فراہمی کیلئے آرٹیکل 187 کا استعمال کر سکتی ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اگر ہم نے آرٹیکل 187کا استعمال کیا وہ رائے بجائے فیصلہ ہو جائے گا۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ اپ ہمیں پھانسی کے بعد میں منظر عام پر آنے والے تعصب کے حقائق کی تفصیلات تحریری طور پر دے دیں۔رضا ربانی نے دلائل دیے کہ مارشل لا ریگولیشن کے تحت ججوں نے حلف لے رکھا تھا اور سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ بھی مارشلا قوانین کے تحت چل رہے تھے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے احمد رضا قصوری سے کئی سوالات پوچھے جس پر احمد رضا قصوری نے کہا کہ میں بھٹو سے خوفزدہ تھا کہ وہ مجھے قتل کردیں گا۔دریں اثنا عدالت نے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔یاد رہے کہ 28 فروری کو ہونے والی گزشتہ سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے تھے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بنیادی حقوق سلب کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے  بورڈ آف ریونیو پنجاب سے کرپشن پر 125 ملازمین برطرف
Back to top button