بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں تقرر اور تبادلوں پر پابندی لگا دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں تقرر اور تبادلوں پر پابندی لگا دی۔سیکرٹری اسمبلی نے تصدیق کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں تقرر اور تبادلوں پر پابندی لگا دی ہے، سیکرٹری وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری ہوگا، تاحکم ثانی تمام عہدوں پر افسران و ملازمین کے تقررو تبادلوں پر پابندی ہوگی، تقررو تبادلوں کیلئے وزیراعلیٰ سے بذریعہ سمری اجازت لینا ہوگی،تقررو تبادلوں کیلئے وزیراعلیٰ کو مکمل وجوہات سے بھی آگاہ کرنا لازم ہوگا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب کی آبادی کا مربوط اور مستند ڈیٹا مرتب کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کی تاریخ میں پنجاب کا پہلامستند ڈیٹابیس ہب اور ڈیٹابیس اتھارٹی بنے گی، پنجاب کےپہلےڈیٹابیس کی تشکیل سےمعاشی پالیسی سازی میں مددملے گی۔

مزید پڑھیے  پاکستان میں ٹک ٹاک بحال
Back to top button