بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک اور وعدہ وفا، پنجاب بھر کے 1400 سے زائد صحافیوں کو روڈا میں پلاٹس الاٹمنٹ شروع 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایک اور وعدہ وفا کر دیا، پنجاب بھر کے 1400 سے زائد صحافیوں کو روڈا میں پلاٹس الاٹمنٹ شروع ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات عامر میر نے صحافیوں میں مسکن پروجیکٹ کےالاٹمنٹ لیٹرزکی تقسیم کا آغاز کر دیا،الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم کی تقریب الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ہوئی، وزیر اطلاعات عامر میر نے تقریب میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ترجمانی کی،روڈاسربراہ عمران امین ،ڈی جی پی آر روبینہ افضل کی تقریب میں شرکت، عامر میر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ میرٹ پرپورااترنےوالےصحافیوں کو الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم شروع کر دی ،پلاٹس کیلئے مستحق قرار پانے والے صحافیوں کو روڈا خود آگاہ کرے گا،صحافیوں اور روڈا حکام پر مشتمل سکروٹنی کمیٹی نے اہل افراد کی لسٹ فائنل کی،محسن نقوی نے صحافی برادری سے کیا گیا آخری وعدہ بھی پورا کر دیا۔

مزید پڑھیے  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ امریکا روانہ
Back to top button