بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جنرل (ر) فیض حمید کا نام انٹرویو میں غلطی سے لے لیا، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےکہا ہے کہ گزشتہ روز انٹرویو میں جنرل (ر) فیض حمید کا نام غلطی سے لے لیا تھا۔نجی ٹی وی چینل ’جی ٹی وی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سابق آرمی چیف جنرل باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید کو 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کا ذمہ دار سمجھتا ہوں، تاہم اس معاملے کو زیادہ زیر بحث لانے کے بجائے تاریخ کے حوالے کیا جائے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ ہمارے اور تحریک انصاف کے درمیان تلخیوں کے پہاڑ ہیں، میں اختلافات کو برقرار رکھنے کے حق میں نہیں ہوں مگر تلخیوں کو دور کرنا آسان کام نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کہیں بھی انتخابات ٹھیک طریقے سے نہیں ہوئے ہیں، تحریک انصاف وفد سے اچھے ماحول میں بات ہوئی، ہم نے تحریک انصاف وفد سے کہا کہ خیبرپختنوخوا میں بھی دھاندلی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے  یہ لوگ سازش کی بات کرتے ہیں، ہم ان کو ننگا کرینگے، شہباز شریف
Back to top button