بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خوف، تشدد یا دھمکی کے بغیر پاکستانی عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے- امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے انتخابی عمل کا بغور مشاہدہ کر رہے ہیں، پاکستانیوں کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات سے اپنے لیڈرز کا انتخاب کرنے کا حق ہے۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ خوف، تشدد یا دھمکی کے بغیر پاکستانی عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انتخابی عمل کا بغور مشاہدہ کر رہے ہیں، چاہتے ہیں اس عمل میں اظہار رائے کی آزادی کا احترام ہو۔انہوں نے پر تشدد واقعات، انٹرنیٹ کی بندش اور اظہار رائے میں رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیے  جناح ہائوس حملہ، جیسے ایجنسیوں کا اہلکار کہا گیا وہ بھی پی ٹی آئی کا کارکن نکلا
Back to top button