بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فائنل کل کراچی اور لاہور کے درمیان کھیلا جائے گا

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں منگل کے روز کھیلے گئے میچوں میں راولپنڈی، لاہور اور کراچی نے کامیابی حاصل کرلی۔
ٹورنامنٹ کا فائنل کل کراچی اور لاہور کی ٹیموں کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں راولپنڈی نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کوئٹہ کی ٹیم 8 وکٹوں پر 84 رنز بناسکی۔ عائمہ سلیم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
راولپنڈی نے عالیہ ریاض کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔عالیہ ریاض نے دس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے صرف اٹھارہ گیندوں پر 58 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔ اس کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی میں کراچی نے ملتان کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 20 رنز سے ہرادیا
ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 114 رنز اسکور کیے۔ گل فیروزہ نے دس چوکوں کی مدد سے67 رنز اسکور کیے۔
کراچی نے پندرہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 100 رنز اسکور کیےتھے کہ خراب موسم کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔ جویریہ خان نے 40 رنز بنائے۔
ملتان کی کپتان گل فیروزہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں لاہور نے پشاور کو دس وکٹوں سے شکست دیدی۔
پشاور کی ٹیم صرف 50 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 2 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور نے سدرہ امین کے 41 رنز ناٹ آؤٹ کی مدد سے مطلوبہ اسکور بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔
نشرہ سندھوکو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیے  قومی ہیروز طلحہ طالب اور شہروز کاشف لٹ گئے
Back to top button