بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی میزائل حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے عہدیدار سمیت 5 جاں بحق

شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی حملے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے شامی دارالحکومت دمشق میں ایرانی حکام کے زیر استعمال عمارت کو نشانہ بنایا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے عہدیدار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والی عمارت ایرانی ایڈوائزرز کے زیر استعمال تھی۔خبر ایجنسی کے مطابق شام کے سرکاری میڈیا نے دمشق میں عمارت پر ممکنہ اسرائیلی حملہ رپورٹ کیا تھا۔

مزید پڑھیے  اسرائیلی فوج کا مہاجر کیمپ پر حملہ، 6 فلسطینی شہید
Back to top button