بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

غزہ پر104 روز کے دوران اسرائیل کے 2058 حملے، 31 ہزار 620 فلسطینی شہید و لاپتہ

شہداء میں 10 ہزار 800 بچے اور 7 ہزار 250 خواتین شامل ہیں، غزہ انتظامیہ

اسرائیلی فورسز کی جاری وحشیانہ جارحیت پر غزہ کی پٹی کی انتظامیہ نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق 104 روز کے دوران اسرائیلی فورسز نے غزہ میں 2 ہزار 58بار فلسطینیوں کا قتل عام کیا۔

غزہ انتظامیہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث 31 ہزار 620 فلسطینی شہید اور لاپتہ ہوئے۔ 104 روز میں 24 ہزار 620 شہیدوں کی لاشیں ہسپتالوں میں لائی گئیں۔ غزہ انتظامیہ نے بتایا کہ شہیداء میں 10 ہزار 800 بچے اور 7 ہزار 250 خواتین شامل ہیں۔ غزہ انتظامیہ نے کہا اسرائیلی حملوں میں 337 طبی عملہ، 45 فائر بریگیڈ عملہ اور 119 صحافی شہید ہو چکے ہیں۔ لاپتہ افراد کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے جن میں 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔

غزہ انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی تعداد61 ہزار 830 ہے جبکہ 11ہزار زخمیوں کو بیرون ملک علاج کی سخت ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے  غزہ پر رات کو بڑا فضائی حملہ، 30 افراد شہید
Back to top button