بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

جاپان میں غیر ملکی سیاحوں کے اخراجات کا سالانہ حجم 36ارب ڈالر ریکارڈ

سیاحوں کے اخراجات کا حجم عالمی وبا سے پہلے کی سطح سے 10فیصد زیادہ ہے

جاپان کے قومی ادارہ برائے سیاحت نے کہا ہے کہ 2023 کے دوران غیر ملکی سیاحوں نے یہاں ریکارڈ رقم خرچ کی جو عالمی وبا سے پہلے کی سطح اور حکومت کے سالانہ ہدف 50کھرب ین سے زیادہ ہے۔

این ایچ کے نے سیاحتی ادارے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ بیرونی سیاحوں نے گزشتہ سال یہاں قیام کے دوران تقریبا 53کھرب ین (36 ارب ڈالر خرچ) کیے جن میں رہائش کے اخراجات بھی شامل ہیں، یہ رقم 2019 کے ریکارڈ سے تقریبا 10 فیصد زیادہ ہے۔ ادارے نے کہا کہ فی مسافر اوسط خرچ 212,000 ین (تقریبا 1,400 ڈالر)رہا جو 4 سال پہلے کے مقابلے میں ایک تہائی زیادہ ہے۔ قومی سیاحتی ادارے کا اندازہ ہے کہ گزشتہ سال بیرونی سیاحوں کی تعداد اڑھائی کروڑ سے کچھ زائد رہی تھی، یہ 2019 کے ریکارڈ کا تقریبا 80 فیصد اور 2022 کے مقابلے میں تقریبا ساڑھے 6 گنا اضافہ ہے۔

مزید پڑھیے  بائیڈن مودی ملاقات،دونوں ایک دوسرے سے ڈاکخانے ملاتے رہے
Back to top button