بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملے گا یا نہیں، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہو گی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بلے کا نشان ملے گا یا نہیں، سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زیرسربراہی تین رکنی بینچ آج سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اور مسرت ہلالی شامل ہوں گے۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے اپیل واپس کر دی تھی، رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ اپیل کے ساتھ منسلک دستاویزات پڑھے جانے کے قابل نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل کو ڈائری نمبر بھی الاٹ کر دیا تھا۔اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔

یاد رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ تحریک انصاف کو بلے کاانتخابی نشان جاری کیا جائے۔

مزید پڑھیے  عمران خان کا انقلاب اس کی 4 سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے، عمران خان
Back to top button