بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شمالی وزیرستان میں آزاد امیدوار قتل، تربت میں فائرنگ سے ن لیگی امیدوار میر اسلم بلیدی زخمی

شمالی وزیرستان کے علاقے تپی کے قریب مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آزاد امیدوار کلیم اللہ اپنے 2 سیکیورٹی گارڈز سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر رو خانزیب نے بتایا ہے کہ کلیم اللہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 104 کے آزاد امیدوار تھے، وہ میر انشاہ کے علاقے سے اپنے گھر تپی جا رہے تھے جس دوران ان کی گاڑی پر حملہ ہوا۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میر اسلم بلیدی زخمی ہوگئے ہیں۔

سینئر سپرٹینڈنٹ پولیس ضیا مندوخیل نے بتایا کہ میر اسلم بلیدی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے، انہیں ایک گولی کندھے اور دوسری پیر میں لگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق صوبائی وزیر کو زخمی حالت میں تربت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔اسلم بلیدی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیے  میرانشاہ میں خودکش دھماکے میں ایک فوجی جوان اور ایک شہری شہید
Back to top button