بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آج موسم کیسا رہے گا؟

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور ابرآلود جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور پشاور دو ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور پانچ، کراچی تیرہ، کوئٹہ منفی دو، گلگت منفی چار، مری ایک اور مظفر آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جب کہ جموں میں سرد اور دھند اور لیہہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور بہت سرد موسم ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اور شوپیاں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھ، لیہہ منفی بارہ، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہمولہ منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  عمران خان کے الزامات سے متعلق آئی ایس پی آر کے بیان سے اسد عمر کا مکمل اتفاق
Back to top button