بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کسی بھی غیر ملکی کو قانونی دستاویزات کے بغیر پاکستان میں نہیں رہنے دیا جائیگا، وزارت داخلہ

حکومت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی کو قانونی دستاویزات کے بغیر پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس عزم کا اظہار  اسلام آباد میں سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ایسے تمام غیر ملکیوں کے کاروبار اور جائیدادیں ضبط کرنے کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کی باوقار اور باعزت وطن واپسی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم سے سخت جملوں کا تبادلہ، پرویز خٹک کیا کہتے ہیں؟
Back to top button