بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کوئی دہشتگردگروپ اب اسرائیل کیلئے خطرہ نہیں، امریکا

امریکا نے اسرائیلی وزرا کی جانب سے فلسطینیوں کوغزہ سے نکل جانے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور رہے گی۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے کہا کہ اسرائیلی وزرا کا بیان اشتعال انگیز اورغیرذمہ دارانہ ہے، حماس کا اب کوئی مستقبل نہیں، کوئی دہشتگردگروپ اب اسرائیل کیلئے خطرہ نہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملوں میں تیزی لاکر  رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں 200 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں حماس کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرنے کا بھی دعویٰ کردیا ہے۔صیہونی افواج نے غزہ میں جاری لڑائی میں طوالت لانے کیلئے ہزاروں فوجیوں کو غزہ سے نکالنا شروع کر دیا ہے۔ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیل مظالم میں کوئی کمی نہ آ سکی ہے، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں مزید پانچ فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور شام میں فوجی تنصیبات پر بھی حملے کیے۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے چار دنوں میں 70 سے زیادہ اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ کردیں جبکہ مزاحمت کاروں کے ہاتھوں متعدد مورچہ بند اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیے  امریکی صدر جوبائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ، غزہ پر حملوں میں فوری کمی اور کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ
Back to top button