بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سائفر کے پیچھے کہانی جاننے کے لیے ججز انکوائری کرائیں ، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام مشکل میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، میں عوام سے ان کا ساتھ مانگتا ہوں، کسانوں اور مزدوروں کو ان کا حق دلانا چاہتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمارا مقابلہ غربت، بے روزگاری، مہنگائی اور معاشی بحران سے ہے، پیپلز پارٹی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، مخالفین کو دعوت دیتے ہیں کہ ایک ہو کر ہمارا مقابلہ کریں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بطور وزیراعظم بھیجےگئی سائفر کاپی کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے، سائفر کیس ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، سائفر کے پیچھے کہانی جاننے کے لیے ججز انکوائری کرائیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملتا نظر آرہا ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کسی سیاسی جماعت سے بات نہیں چل رہی۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا نعرہ تھا مجھے کیوں نکالا، اس الیکشن کے بعد ان کا نعرہ ہوگا مجھے کیوں بلایا۔

مزید پڑھیے  مسلم لیگ ن نے مئی میں جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا
Back to top button