بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

میں بلوچستان کو پہلے سے دس گنا بہتر بناؤں گا، آصف زرداری

تربت میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کو ایک بڑا ملک بنا سکتاہے، بلوچستان کی زمین سےسونا نکل سکتا ہے، بلوچستان پاکستان کا دل ہے، میں بلوچستان کو پہلے سے دس گنا بہتر بناؤں گا، اب معاشی حالات بہتر کرنے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان کے عوام کا غم سمجھتے ہیں، مار دھاڑ سےکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، قومیں امن کی وجہ سے ترقی کرتی ہیں جنگ سے نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس بار بلوچستان کےترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا، ایسی جگہ سے پانی لاؤں گاکہ کوئی روک نہیں سکےگا، ہم دھرتی سے بھی پیار کرتے ہیں، آپ سے بھی پیار کرتے ہیں آپ کے بچوں سے بھی پیار کرتے ہیں۔

آصف علی زرادری نے مزید کہا کہ ہم نے افغانوں کی سالوں مہمان نوازی کی ہے مگر 40 سال بعد بھی افغان ہم سے محبت نہیں کرتے، وہ ہمارے بھائی نہیں بنے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بلوچستان، سندھ، خیبر پختون خوا کو نہیں سمجھتا، اگر ہم اقتدار میں آئیں گے تو آپ کی خدمت کریں گے۔

مزید پڑھیے  بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کا استعفٰی قبول کرنے سے انکار کردیا
Back to top button