بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ کا دوبارہ آغاز آج سے ہوگا

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ کا دوبارہ آغاز آج سے ہوگا۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آر اوز اور ڈی آر اوز کی ٹریننگ بحال کی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ 17 اور 18 دسمبر کو کرائی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ کا انعقاد 19 دسمبر کو کیا جائے گا۔ ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ کا دوبارہ آغاز آج سے ہوگا

مزید پڑھیے  عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے، نوٹیفکیشن جاری
Back to top button