بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بالائی اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور پشاور پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور گیارہ، کراچی سترہ، کوئٹہ منفی ایک، گلگت منفی دو، مری تین اور مظفر آباد چار ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق، سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں انتہائی سرد اور جزوی طور پر ابر آلود موسم کی توقع ہے جبکہ جموں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور سرد ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور شوپیاں میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں دس، لیہہ منفی نو اور اننت ناگ اور بارہمولہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیے  سابق چیف جسٹس کی آڈیو ٹیپ پر شہباز شریف کا ردعمل آگیا
Back to top button