بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اب ہیلمٹ اور لائن کے حوالے سے کریک ڈاؤن ہو گا، محسن نقوی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گھوڑا چوک میں ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ لی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا یہ فلائی اوور اگلے ہفتے میں کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے اس کا جتنا کام رہ گیا ہے وہ بھی جلدی مکمل ہو جائے گا، یہ بڑا ریلیف ہو گا، اس پر تمام محکموں نے محنت کی ہے، راولپنڈی کی رنگ روڈ کے علاوہ باقی تین بڑے منصوبے جنوری تک مکمل ہو جائیں گے۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا آن لائن لرنر لائسنز کیلئے نیا سسٹم بنا ہے، ایک منٹ میں دو سو لائسنس ایشو ہورہے ہیں، کہیں سسٹم کی خرابی ہوتی ہے تو اس کو ٹھیک کیا جاتا ہے،نئے سی ٹی او نے چارج سنبھال لیا ہے، اب ہیلمٹ اور لائن کے حوالے سے کریک ڈاؤن ہو گا، ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، اب پولیس سٹیشن میں فرنٹ ڈیسک پر بھی ڈرائیونگ لائسنس بننا شروع ہو گئے ہیں، پہلے ایک سال میں جتنے لائسنس بنے اس سے زیادہ دس دن میں بنے ہیں۔سموگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سموگ کے خاتمے کے لئے تمام ممکن وسائل استعمال کر رہے ہیں، بارش کے بعد یہ سب ختم ہو گی۔

مزید پڑھیے  اسامہ قتل کیس، ملزمان کا اعتراف جرم
Back to top button