بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیس میں صدارتی ریفرنس کی سپریم کورٹ میں آج سماعت ہو گی

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیس میں صدارتی ریفرنس کی سپریم کورٹ میں آج سماعت ہو گی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا، ذوالفقار بھٹو کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی، سابق صدر آصف زرداری نے اپریل 2011 میں صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا، بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی براہ راست نشریات کیلئے درخواست دائر کر دی، درخواست بلاول بھٹو کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا، سماعت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی اجازت دی جائے، گزشتہ روز رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیے  آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
Back to top button