بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

منظور پشتین کو صوبہ بدر کرنے کا فیصلہ

پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) کے گرفتار سربراہ منظور پشتین کو صوبہ بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے کہا ہے کہ منظور پشتین کو آج ہی بلوچستان سے خیبر پختو نخوا منتقل کیا جائےگا، ان کی صوبہ بدری کا فیصلہ محکمہ داخلہ نے قانونی کارروائی کے بعد کیا۔منظور پشتین کو گزشتہ روز بلوچستان کے سرحدی شہر چمن سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق منظور پشتین کے ساتھ مسلح افراد نے گاڑی روکنے پر اہلکاروں پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے بعد میں سرچ آپریشن کے بعد ایک گودام سے منظور پشتین کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا۔

ترجمان پی ٹی ایم کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے منظور پشتین کی گاڑی پر چمن پریس کلب کے قریب فائرنگ کی،جس سے ایک خاتون زخمی ہوئی، منظور پشتین نے چمن آکر خود گرفتاری دی۔

مزید پڑھیے  روز ویلٹ ہوٹل کو تین سال کیلئے لیز پر دے دیا گیا
Back to top button