بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور امریکا کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے، ممتاز زہرا بلوچ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے آنے والے دنوں میں اہم امریکی عہدیدار پاکستان کے دورے کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے، مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے دوروں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا آنے والے دنوں میں اہم امریکی عہدیداروں کے پاکستان کے دورے بھی ہو رہے ہیں، اسسٹنٹ سیکرٹری برائےآبادی، پناہ گزین و مائیگریشن پاکستان کا دورہ کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ جولیٹا والس نوئیس4 سے 6 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی، افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ 7 تا 9 دسمبر اسلام آباد کا دورہ کریں گے جبکہ پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ کا دورہ 9 سے 12 دسمبر تک ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا امریکی عہدیداروں کے دورے صرف افغانستان کے ساتھ مسائل تک ہی محدود نہیں ہیں، یہ دورے امریکا کے ساتھ افغانستان کی صورتحال سمیت متعدد مسائل پر جاری مذاکرات کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیے  اسحاق ڈار نے لندن میں نجی ٹی وی چینل کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا
Back to top button