بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چنگ چی رکشہ بندکرانے کا اصولی فیصلہ

پنجاب حکومت نے چنگ چی رکشہ بندکرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔پنجاب کے نگران وزیر برائے ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد  کے مطابق چنگ چی رکشوں کو 30 دن کی وارننگ دی گئی ہے۔

غیرقانونی موٹرسائیکل اور لوڈر رکشہ بنانے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سے غیرمنظور شدہ رکشوں کو پہلے بڑے شہروں میں بند کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں بند کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ چنگ چی رکشے کی آئندہ مینوفیکچرنگ پرپابندی ہوگی، چنگ چی رکشہ کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو ریگولرائز کیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب میں فضائی آلودگی کم نہ ہوسکی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورآج بھی سر فہرست رہا جبکہ کراچی کی فضا بھی آلودہ ہے۔

مزید پڑھیے  06 رُکنی بین الصوبائی خطرناک گروہ ،افغانی ماسٹر مائنڈ سمیت ملزمان گرفتار
Back to top button