بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پورے ملک کو سر پرائز  دیں گے، وزیراعظم جیالا ہوگا۔ بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ  مسلم لیگ ن  کو  آج  ملک میں مہنگائی لیگ کہا جاتا ہے، لوگوں کو  معلوم  ہے  یہ سیاست کے شو باز  ہیں۔کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس جلسے سے خطاب  کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے کا نعرہ لگاتے ہیں، اٹھارہویں ترمیم کا خاتمہ چاہنے والے صوبوں کے وسائل پر  ڈاکہ مارنا چاہتے ہیں،  پیپلزپارٹی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے  دےگی۔

بلاول کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو  آج ملک میں مہنگائی لیگ کہا جاتا ہے، لوگوں کو معلوم  ہے  یہ سیاست کے شو باز ہیں، ہم موسمی جمہوریت پسند نہیں، حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، آئین کا تحفظ کرتے ہیں، جب کوئی میمو گیٹ میں کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گیا  تو  آصف زرداری نے نئی طرز  کی سیاست کرکے تاریخ رقم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی باقی جماعتیں اشرافیہ کی اور   پیپلز پارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے،  پیپلزپارٹی کا مخالف کوئی سیاست دان نہیں بلکہ غربت، مہنگائی اور  بیروزگاری  ہے، پورے ملک کو سر پرائز  دیں گے، وزیراعظم جیالا ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ پرانی طرز  سیاست تقسیم ، نفرت اور  انتقام پر مبنی تھی، ملک کو نئی سوچ اور نئی طرز سیاست کی ضروت ہے،  پاکستان کو  اُس سیاست کی ضرورت ہے جس میں اتحاد کے بارے میں سوچا جائے نہ کہ تقسیم کے بارے میں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اس ملک کے نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، اقتدار میں آ کر نوجوانوں کی بہتری کے لیے  یوتھ کارڈ لائیں گے۔

مزید پڑھیے  شہباز شریف ، حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں بری
Back to top button