بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

انڈونیشین ہسپتال پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12  ہوگئی

تقریبا 700 افراد ہسپتال میں موجود ہیں، انہیں اسرائیلی فورسز نے محصور کیا ہوا ہے

شمال  غزہ میں واقع  انڈونیشین ہسپتال پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12  ہوگئی ہے ۔ فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے انڈونیشیا ہسپتال کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مریض اور ان کے ساتھیوں سمیت 12 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔اشرف القدرہ نے کہا کہ تقریبا 700 افراد ہسپتال میں موجود ہیں، جہاں انہیں اسرائیلی فورسز نے محصور کیا ہوا ہے۔

مغربی میڈیا کے مطابق غزہ کے شمال میں واقع ہسپتال کے گرد و نواح میں شدید لڑائی پھوٹ پڑی ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں مریض اور بے گھر افراد کئی ہفتوں سے پناہ لیے ہوئے ہیں۔

انڈونیشین ہسپتال میں کام کرنے والے ایک میڈیکل ورکر مروان عبداللہ نے پیر کو شروع ہونے والی لڑائی کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی ٹینکوں کو ہسپتال کی کھڑکی سے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ٹینکوں کو نقل و حرکت کرتے اور فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ خواتین اور بچے خوفزدہ ہیں۔ مسلسل دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔عینی شاہدین نے تصدیق کی کہ بمباری کے نتیجے میں بے گھر افراد، مریض اور ڈاکٹر زخمی ہوئے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایک گولہ ہسپتال کے صحن کے اندر گرا، جبکہ قریبی عمارتوں میں سے ایک میں آگ بھڑک اٹھی۔اس سے ایک دن قبل عالمی ادارہ صحت نے قبل از وقت پیدا ہونے والے 31 بچوں کو الشفا ہسپتال سے نکال لیا تھا۔مروان عبداللہ نے کہا کہ رات بھر شیلنگ اور فضائی حملوں میں درجنوں کی تعداد میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طبی عملے اور بے گھر افراد کو خدشہ ہے کہ اسرائیلی افواج ہسپتال کا محاصرہ کریں گی اور اسے زبردستی خالی کروایا جائے گا۔غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال میں بچائے گئے نومولود بچوں کو علاج کے لیے مصر منتقل کر دیا گیا ہے۔فلسطینی ریڈ کراس سوسائٹی اور مصری میڈیا کے مطابق 28 نومولود بچوں کو الشفا اسپتال سے مصر منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  ممبئی کی 20 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک
Back to top button