بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سلامتی کونسل نے غزہ میں انسانی بنیاد پر جنگ میں وقفے کا مطالبہ کردیا

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے 40 روز بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں انسانی بنیاد پر جنگ میں وقفے کا مطالبہ کردیا۔سلامتی کونسل میں مالٹا کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 12 ووٹ آئے جبکہ امریکا، برطانیہ اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔قرارداد میں حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

قرارداد میں غزہ میں کافی دنوں کے لیے فوری اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفوں اور راہداریوں کا مطالبہ کیا گیا تاکہ محصور علاقے میں شہریوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔اس موقع پر اقوام متحدہ میں مالٹا کی ممبر وینیسا فریزیئر نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل کے اراکین عام شہریوں کی زندگیاں بچانے کیلئے پُرامید ہیں۔اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے کہا کہ ہم سب گزشتہ 40 دنوں میں کونسل کے غیر فعال ہونے سے مایوس ہیں۔

مزید پڑھیے  دوحا معاہدےکی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر ردعمل دیں گے ،طالبان
Back to top button