بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

دوحا معاہدےکی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر ردعمل دیں گے ،طالبان

غیرملکی فوجی انخلا کےبعد فوجی کانٹریکٹر سمیت غیر ملکی افواج کو افغانستان میں نہیں رہنا چاہئے

افغان طالبان رہنما سہیل شاہین کا افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا سے متعلق کہنا ہے کہ تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہوگا ورنہ ردعمل دیں گے۔

قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا ہے کہ افغانستان سے غیرملکی فوجی انخلا کےبعد فوجی کانٹریکٹر سمیت غیر ملکی افواج کو افغانستان میں نہیں رہنا چاہئے۔

سہیل شاہین نے کہاکہ دوحا معاہدےکی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر ردعمل دیں گے اور حتمی فیصلہ طالبا ن قیادت کا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ طالبان غیر ملکی فوجی قوتوں کے خلاف ہیں لیکن سفارت کاروں، این جی اوز، سفارتخانے اور ان میں کام کرنے والوں کے خلاف نہیں ہیں، طالبان ان کے لیے کوئی خطرہ نہیں بنیں گے۔

Back to top button