بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نیوزی لینڈ کی جیت نے پاکستان کیلئے سیمی فائنل تک رسائی مشکل بنا دی

ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر اپنا تو سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ انتہائی آسان کردیا جبکہ  پاکستان کی تمام امیدوں پر بظاہر پانی پھیر دیا۔

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا سب سے آسان طریقہ یہی تھا کہ سری لنکا نیوزی لینڈ کو شکست دے لیکن پاکستان شائقین کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔

پاکستان اور افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنا آخری میچ تو جیتنا ضروری ہی تھا تاہم اب کم رن ریٹ کی وجہ سے افغانستان اور پاکستان انتہائی مشکل میں آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ اپنا آخری گروپ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔افغانستان اور پاکستان 8 ،8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

افغانستان کو کل جنوبی افریقا اور پاکستان کو ہفتے کو انگلینڈ کا سامنا کرنا ہے۔ افغان ٹیم اور پاکستان کا اب آخری میچ میں جیت کے باوجود کم رن ریٹ کی وجہ سے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنا بظاہر ناممکن ہوگیا ہے۔کرک انفو کے مطابق اگر پاکستان انگلینڈ کے خلاف میچ میں پہلے بیٹنگ کر کے 300 رنز بناتا ہے تو اسے انگلینڈ کو 287 رنز کے مارجن سے شکست دینا ہوگی، اس کا مطلب انگلش ٹیم کو 13 رن پر آؤٹ کرنا ہوگا۔

اور اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے تو اس کو 50 رنز پر محدود کر کے پاکستان کو 2.5 اوورز میں ہدف مکمل کرنا ہوگا جو کہ بظاہر ناممکن نظر آتا ہے۔

مزید پڑھیے  باسکٹ بال فیڈریشن کا ریفریز کوچنگ اینڈ ریفریشر کلینک کے انعقاد سے لا تعلقی کا اظہار
Back to top button