بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

افغانستان سے انخلاء کے دوران امریکی افواج نے کوئی سامان پیچھے نہیں چھوڑا ۔ امریکا

امریکا نے نومبر میں پاکستانی سیکورٹی فورسز اور تنصیبات پر حملوں کی پر اظہار افسوس کردیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ رواں ماہ پاکستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کی اطلاعات سے آگاہ ہیں، جس پر اظہار افسوس کرتے ہیں اور واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تھا افغانستان سے انخلاء کے دوران امریکی افواج نے کوئی سامان پیچھے نہیں چھوڑا۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ دوران کہا کہ پاک امریکا تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ممالک کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ عالمی تحفظ کے خواہاں افغانیوں کو داخلے کی اجازت دیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں کسی ایک پارٹی یا حکومت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے۔

مزید پڑھیے  ایشیا کپ، نسیم شاہ کے دو چھکوں نے پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا
Back to top button