
علاقائی
بوڑانہ والا تھل میں ون ڈے چیلنج شوٹنگ والی بال میچ مورخہ 16 فروری بروز اتوار منعقد ہوگا
بوڑانہ والا تھل میں ون ڈے چیلنج شوٹنگ والی بال میچ مورخہ 16 فروری بروز اتوار منعقد ہوگا۔ جس میں چوہدری کاشف علی لونا کلب اور چوہدری عبدالباسط خوشاب کلب کے کھیلاڑی حصہ لیں گے۔
اس ایونٹ میں علاقہ تھل کی معروف سماجی شخصیت ایم ڈی ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ سمیت دیگر نمائندہ سماجی شخصیات بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گی۔
ایونٹ کی انتظامیہ میں ملک غلام عباس بوڑانہ، ملک صفدر حسین بوڑانہ ،ملک کلیم اللہ ،ملک محمد رفیق اور ملک ہدایت اللہ بوڑانہ کے نام شامل ہیں۔














