بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سید اظہر علی شاہ دوسری بار پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر منتخب

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن انتخابی جنرل کونسل کے اجلاس میں سید اظہر علی شاہ دوسری بار صدر منتخب ہو گئے۔ بیرسٹر عدنان احسن خان سینئر نائب صدر اور ہارون جنرل کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے دوران منتخب کئے گئے عہدیدارون2027 تک اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ میٹنگ کے تمام شرکاء اور انٹرنیسنل نمائندوں کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے اجلاس آن لائن منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے قابل ذکر شرکا میں ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن (اے سی سی) کے سکریٹری اونکار سنگھ، اے سی سی کے نمائندے دینال لوئے اور محترمہ برینڈا شامل تھے۔

یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل (یو سی آئی) اور چیئرمین پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کوکب ندیم وڑائچ بھی میٹنگ میں ان لائن شریک ہوئے۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن (کے پی سی اے)، پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن (پی سی اے)، سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن، بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن، اور اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن سمیت تمام صوبائی الحاق شدہ یونٹس نے شرکت کی جبکہ کوچز اور کمشنر ایسوسی ایشن کے اراکین سوئی سدرن ریپینسٹیٹیو نے اجلاس میں شرکت نہیں کی وہ اجلاس میں غیر حاضرتھے انتخابی عمل ان کیمرہ منعقد کیا گیا تھا اور شفافیت اور دیانت کو یقینی بنانے کے لیے خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ کرائی گئی۔

آزاد مبصرین راجہ ذوالفقار اختر اور اسپورٹس جرنلسٹ شاہد الحق نے اجلاس کی پوری کارروائی کی نگرانی جو انصاف پسندی کی تصدیق کے لیے وہاں موجود تھے۔ اجلاس میں کے دوران کوکب ندیم وڑائچ کو چیئرمین، سید اظہر علی شاہ کو صدر، عدنان احسن خان کو سنئر نائب صدر، ہارون جنرل کو سیکرٹری جنرل، جان عالم کو فنانس سیکرٹری جبکہ نصرت خان، ایاز اختر ترین، سردار سجاد حسین عمرانی، محسن یاسین، جناب سلمان احمد، روبینہ خالد کو نائب صدر خواتین جبکہ ایسوسی ایٹ سیکرٹریز کیلئے جاوید خان، احسن اللہ، سید شایان علی شاہ، ماہم طارق، نورین شمس کو منتخب کیا گیا۔

مزید پڑھیے  محمد رضوان وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں منتخب

اسی طرح عمر شید پبلک ریلیشن آفیسر منتخب ہو گئے۔ اونکار سنگھ سکریٹری اے سی سی نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پی سی ایف کے صدر سید اظہر علی شاہ نے یو سی آئی اور اے سی سی کے نمائندوں اور تمام ہاس ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان میں سائیکلنگ کی ترقی اور فروغ کے لیے پی سی ایف کا ساتھ دیں۔

Back to top button