بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشیا کپ، پاکستان آج اپنا اہم ترین میچ سری لنکا کیخلاف کھیلے گا

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج سپر فور مرحلے کا آخری اور اہم ترین میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائیگا، اگر پاکستان کی ٹیم یہ میج جیتن میں کامیاب ہو جاتی ہے تو فائنل میں اس کا مقابلہ سترہ ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوگا جبکہ شکست کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم واپسی کا ٹکٹ کٹوائے گی، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 کے اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو کل سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف سری لنکا کے خلاف میچ میں آرام کریں گے۔سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، شاہین آفریدی، امام الحق، محمد رضوان،افتخار احمد، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ زمان خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ،زمان خان کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہوگا۔سلمان علی آغا اور حارث رؤف انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

مزید پڑھیے  پاکستان کا روس سے مارچ کے آخر تک خام تیل برآمد کرنے کا فیصلہ
Back to top button