پی ٹی سی ایل نے بہتر کارکردی اور جدت کیلئے ایس اے پی ایس /4 ایچ اے این اے نصب کردیا
پاکستان میں سب سے وسیع انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والے پی ٹی سی ایل گروپ (پی ٹی سی ایل اور یوفون فور جی) نے کامیابی سے ایس اے پی رائز بشمول ایس اے پی – ایس/4 ایچ اے این اے (SAP S/4 HANA) نصب کردیا،جس کی مدد سے پی ٹی سی ایل گروپ نےٹیلی کام سیکٹر میں ایک جدید ڈیجیٹل تبدیلی متعارف کروادی ہے ۔
اس سٹریٹیجک اقدام سے پی ٹی سی ایل کے کارپوریٹ آپریشنز،کارکردگی، اور ڈیجیٹلائیزیشن کو جدید تر بنانے میں مدد ملے گی۔ پی ٹی سی ایل گروپ کی ایس اے پی (SAP) کے ساتھ معاہدے کی تقریب کا انعقاد پی ٹی سی ایل کے اسلام آباد میں واقع ہیڈکوارٹر میں ہوا۔ تقریب میں پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G کے اعلیٰ عہدیداران سمیت ایس اے پی (SAP)، آئی بی ایم (IBM) اور ایمازون ویب سروسز(AWS) کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب میں اس معاہدے پر عمل درآمد کرنے والے ٹیم ممبران میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
پی ٹی سی ایل اور یوفون4G گروپ کے گروپ چیف ٹیکنالوجی آفیسر جعفر خالد نے اس موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم نے پی ٹی سی ایل گروپ کی آپریشنل جدت بڑھانے میں کردار ادا کیا، جس کی خطے میں مثال نہیں ملتی۔ اس تبدیلی سے پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں بھی ایک نئی جدت آئے گی۔انھوں نے کہا کہ اس کامیابی کو حاصل کرنے میں ہمارے تمام شراکت داروں نے نمایاں کردار ادا کیا۔ نئے اور جدید سسٹم کو نصب کرنے سے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی ۔ جعفر خالد نے کلاؤڈ ٹیکنالوجی کو اپنانے کی اپنی سوچ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پی ٹی سی ایل گروپ کی کلاؤڈ پر منتقل ہونے کی جانب ایک نہایت اہم پیش رفت ہے۔
تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ایس اے پی کے پاکستان، عراق، اور افغانستان میں مینیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ایس اے پی اینٹرپرائز اور کارپوریٹ سلوشن کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ ہے جس کی وجہ ٹیلی کام سیکٹرکا کلاؤڈ (CLOUD) ای آر پی (ERP) سسٹمز کو اپنانا اور ڈیجیٹل جدت کو اپنا نا ہے۔ ثاقب احمد نے اپنے خطاب میں معاہدے کو کامیابی سے اس مقام تک پہنچانے والی ٹیم کی تعریف کی۔ انھوں نے سسٹم کو اس کی مکمل صلاحیت تک لیجانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے یہ پیش گوئی کی کہ آنے والے وقت میں اس جدت سے صارفین کی روز مرہ زندگیوں میں نمایاں تبدیلی روتما ہوگی۔
مشرق وسطیٰ اور پاکستان میں آئی بی ایم (IBM) کے پارٹنر فیصل خالق کا کہنا تھا کہ ایس اے پی کا رائز with ایس اے پی ایس/4 ایچ اے این اے نافذ کرنے کے بعد پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G اب نئے کاروباری ماڈلز بنانے اور اندرونی اور بیرونی وسائل کا زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرسکیں اور یہ بھی کہ مصنوعی ذہانت کی معاونت سے بروقت اور بہتر فیصلے کر سکیں۔
اس معاہدے کے بعد پی ٹی سی ایل اور یو فون 4G اپنے صارفین کو کلاؤڈ سروسز، جدت شدہ کارورباری سہولت اور بہتر کاروباری بصیرت فراہم کر سکیں گے۔SAP S/4HANA اور اس کے بنیادی ڈیٹا بیس کے ساتھ پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G مطالبے پر ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اسے متعلقہ محکموں کو فراہم بھی کر سکتے ہیں۔
ایس اے پی کے رائز with ایس اے پی ایس /4 ایچ اے این اے نافذ کرنے والی کمپنیاں ڈیجیٹل شعبے میں ایک منفرد مقام قائم کرسکتی ہیں، جس کے ذریعے انہیں نئے کاروباری ماڈلز کو اپنانے اور مارکیٹ میں بہتر اور تیزی سے کام کرنے کی صلاحیت حاصل ہو جائیگی۔مزید یہ کہ بہتر کاروباری بصیرت کے حصول سے اداروں کو کار کردگی میں بہتری لانے اور ایک ہی کام بار بار کرنے سے نجات میں مدد ملتی ہے۔