بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستانی شاہینوں نے بنگالی ٹائیگرز کو بھیگی بلی بنا ڈالا، پوری ٹیم 193 پر آئوٹ

ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستانی بولرز کی شاندار بولنگ کے بدولت بنگلادیش کی پوری ٹیم  193 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔لاہورمیں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی ٹیم 38.4 اوورز میں 193 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی، مشفیق الرحیم 64 اور کپتان شکیب الحسن نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ فاسٹ بولر حارث رؤف نے 19رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش  نے پاکستان  کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن میچ آغاز سے ہی بنگلادیش کیلئے  اچھا ثابت  نہ ہوسکا۔میچ کے دوسرے اوور میں  بنگلادیشی اوپنرز مہدی حسن میراز بغیر کوئی رنز کیے نسیم شاہ کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔ بنگلادیش کو دوسرا نقصان  پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر لٹن داس کی  صورت میں اٹھانا پڑا جب بنگلادیشی بیٹر لٹن داس  16 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہوئے جس کے بعد  بنگلادیش کی اگلی دو وکٹ فاسٹ بولر  حارث رؤف کے حصے میں آئیں۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے اوپنر محمد نعیم کو 20 اور  توحید ہردوئے کو صرف 2 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔بنگلادیش کو پانچواں نقصان کپتان شکیب الحسن کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 53 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے۔پاکستان کےخلاف بنگلادیشں کی چھٹی وکٹ 174 رنز پرگری جب شمیم حسین 16 رنزپر افتخار احمد کی گیند پرآؤٹ ہوئے جبکہ سیٹ بیٹر مشفیق الرحیم 64 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر وکٹ دے بیٹھے اور پھر نئے آنے والے بیٹر تسکین احمد بھی صفر پر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیے  ایشین گیمز ویمنز کرکٹ، پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست
Back to top button