بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے اعزاز میں سندھ کے نگراں وزیر کھیل کا عشائیہ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے اعزاز میں سندھ کے نگراں وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔تقریب میں کھلاڑیوں کو روایتی اجرک کا تحفہ بھی دیا گیا۔

مہمان کھلاڑی روایتی مہمان نوازی سے متاثر نظر آئیں، جبکہ اس موقع پر کلچرل میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا۔عشائیہ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان، سابق اولمپیئن اصلاح الدین، سندھ کے نگراں وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) حارث نواز، ترکی کے قونصل جنرل اور سینئر جنرل منیجر نیشنل بینک کرکٹ ایرینا ارشد خان نے بھی شرکت کی۔

معین خان اور اصلاح الدین کی جانب سے پاکستان ویمنز ٹیم کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دی گئی اور ون ڈے سیریز کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

مزید پڑھیے  لیجنڈ گلوکارہ نیرہ نور انتقال کرگئیں
Back to top button