بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

مسافر وین پل سے نیچے جا گری، 6 جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ہزارہ موٹر وے سے بٹگرام کا علاقہ تھاکوٹ کو ملانے والے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت تعمیر کیے گئے پل سے مسافر وین گر گئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 5 مسافر زخمی ہوگئے، مذکورہ پکیا گیا تھا۔

مانسہرہ میں ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ضلعی افسر حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ مسافر وین بٹگرا کی تحصیل الائی سے مانسہرہ جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ حادثہ مانسہرہ کے علاقے ہاتھیمیرا میں پیش آیا جب گاڑی کا ڈرائیور اسٹیئرنگ پر قابو نہ رکھ سکا جبکہ وین میں 13 افراد سوار تھے۔

ریسکیو سروس کے عہدیدار نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور کھائی سے لاشیں اور زخمیوں کو نکال لیا۔ان کا کہنا تھا کہ لاشیں اور زخمیوں کو مانسہرہ میں شاہ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی افراد کے اہل خانہ کو حادثے کی اطلاع دی گئی اور لاشیں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرکے ان کے لواحقین کے سپرد کردی جائیں گی۔

مزید پڑھیے  خوشاب میں مسافر بس کو حادثہ
Back to top button