بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جناح ہائوس حملہ، خدیجہ اور صنم جاوید کو دوبارہ شامل تفتیش کرنے کی درخواست منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اورجلاؤ گھیراؤ کیس میں معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ، صنم جاوید اور دیگر کو دوبارہ شامل تفتیش کرنے کی درخواست منظورکرلی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اورجلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے انسداد دہشت گردی عدالت میں مزید تحقیقات کیلئے درخواست دائر کی تھی اور مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں بغاوت، جنگ چھیڑنے اور فسادات کی دفعات شامل کردیں ہیں۔تفتیشی افسر کا کہنا تھاکہ ملزمہ خدیجہ شاہ اوردیگر ملزمان جوڈیشل ریمانڈپرجیل میں ہیں لہٰذا تفتیش کی اجازت دی جائے۔عدالت نے خدیجہ شاہ، صنم جاوید اور دیگر کو دوبارہ شامل تفتیش کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

مزید پڑھیے  یہ لوگ سازش کی بات کرتے ہیں، ہم ان کو ننگا کرینگے، شہباز شریف
Back to top button