بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

دنیا کی مہنگی ترین گاڑی کی قیمت آپ کو حیران کردیگی

اوپر موجود گاڑی کی تصویر کو دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس کی قیمت کتنی ہوگی؟برطانوی کمپنی کی تیار کردہ La Rose Noire Droptail نامی گاڑی نے دنیا کی مہنگی ترین گاڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔1930 کی دہائی کی تیزرفتار پرتعیش کشتیوں سے متاثر 2 دروازوں اور 2 نشستوں والی اس گاڑی کی قیمت دنگ کر دینے والی ہے۔

کمپنی کی جانب سے کوئی واضح اعلان تو نہیں کیا گیا مگر ایک تخمینے کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 3 کروڑ ڈالرز (8 ارب 88 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) سے زائد ہوگی۔اس گاڑی کے محض 4 یونٹ تیار کیے جائیں گے اور ہر ایک کو صارف کی مرضی کے مطابق ڈیزائن کیا جائے گا۔

اس گاڑی کی تیاری میں 5 سال کا عرصہ لگا اور اس میں لگا 6.7 لیٹر وی 12 انجن 593 ہارس پاور فراہم کرتا ہے۔سیاہ اور سرخ رنگوں کے امتزاج والی اس گاڑی کے اندر کا ڈیزائن گلاب کی پتیوں سے ملتا جلتا ہے۔اس گاڑی کے پہلے یونٹ کو خریدنے والوں کی شناخت تو ظاہر نہیں کی گئی مگر یہ بتایا کہ یہ بہت امیر میاں بیوی ہے۔

اس گاڑی کو کیلیفورنیا میں Monterey کار ویک کے دوران متعارف کرایا گیا تھا اور کمپنی کے مطابق اسے صارف کی رائے کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا۔یہ گاڑی 5 سیکنڈ میں 0 سے 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ 155 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتی ہے۔

اس سے قبل دنیا کی سب سے مہنگی گاڑی کا اعزاز Boat Tai کے پاس تھا جو مئی 2021 میں متعارف کرائی گئی تھی جس کی قیمت 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز سے زیادہ تھی۔

مزید پڑھیے  بجلی کے پنکھوں کے بارے میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا بڑا فیصلہ
Back to top button