بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پٌی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں پی ٹی آئی نے کہا کہ ’وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ایک بار پھر غیرقانی طور پر گرفتار ہوئے ہیں، انہیں اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کیا‘۔

بیان میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) ہیڈکوارٹر منتقل کیا جارہا ہے۔اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کے وکیل رہنما کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کیا تھا اور الیکشن میں تاخیر کے حوالے سے بیانات پر شدید تنقید کی تھی۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے بیان میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کو پریس کانفرنس سے واپسی کے بعد گھر پہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے اور پریس کانفرنس میں انہوں نے پارٹی سے علیحدگی کی رپورٹس مسترد کردی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا تھا کہ وہ عام انتخابات میں تاخیر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں۔

عمر ایوب نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی فاشسٹ حکومت کے بعد لاقانونیت کا دورہ ختم ہونے کی امید تھی لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ نگران حکومت اپنے پیش رو فاشسٹ حکومت کے ریکارڈز توڑنا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیے  بھارت کی جانب سے دہشتگردی کے تمام دعوے جھوٹ، پاکستان
Back to top button