بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بریگیڈئر صدیق سالک شہید کا35 واں یوم شہادت آج مورخہ 17 اگست بروز جمعرات منایا جائے گا

 سانحہ بہاول پور میں جام شہادت نوش کرنے والے معروف ادیب و دانش ور اور مسلح افواج کے محکمہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ بریگیڈئر صدیق سالک شہید کا35 واں یوم شہادت آج مورخہ 17 اگست بروز جمعرات منایا جائے گا- اس سلسلے میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے کوٹھی نمبر13 سٹریٹ نمبر38 سیکٹر ایف ایٹ ون اسلام آباد میں بعد از نماز عصر قرآن خوانی ہوگی اور نماز مغرب سے قبل اجتماعی دعا ہوگی اس موقع پر ایچ ایٹ قبرستان میں مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی

مزید پڑھیے  آرمی چیف نے عید ایل او سی کے اگلے مورچوں پر فوجی جوانوں کیساتھ منائی
Back to top button