بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

امریکی وزیر خارجہ کی انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بننے پر مبارکباد

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے  نگران  وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئین،آزادی اظہار،اقتصادی خوشحالی کیلئے مشترکہ عزم کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔دوسری جانب  نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے مبارکباد کے  پیغام پر امریکی وزیر خارجہ سے اظہار تشکر کیا۔نگران وزیر اعظم انوار الحق نے کہا کہ نے نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کے لیے پوری تندہی سے کام کرے گی، ہم امریکا کے ساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں۔اس کے علاوہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ خطے میں اقتصادی خوشحالی،جمہوریت اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی قدر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے  نگران وزیراعظم 3 روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے
Back to top button