بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان،ترکیہ کا دوطرفہ تعلقات آگے بڑھانے کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم نے برادرانہ تعلقات کو باہمی تجارت اور اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زوردیا

پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کیلئے اچھے طریقے کار کے ذریعے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف اورترکیہ کے مہمان نائب صدر CEVDAT یلماز کے درمیان کراچی میں ایک ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات ، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی غورکیاگیا ۔

 

مضبوط باہمی تاون کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے برادرانہ تعلقات کو باہمی تجارت اور اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔انہوں نے عوام کے عوام سے رابطے بڑھانے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ، توانائی، بنیادی ڈھانچے، تحفظ خوراک ، سیاحت اور کان کے شعبے میں روابط بڑھانے کی اہمیت بھی اجاگر کی ۔

مزید پڑھیے  مشکل گھڑی میں امریکی عوام پاکستانی عوام کیساتھ کھڑی ہے، ڈونلڈ بلوم
Back to top button