بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

ینگ انجینئرز لیڈرشپ سَمِٹ کا انعقاد 4 اگست کو ہوگا

انجینئر محمد ناصر خلیلی کی زیر صدارت، ینگ انجینئرز ڈیولپمنٹ کمیٹی (پی ای سی) ینگ انجینئرز لیڈرشپ سَمِٹ
کا انعقاد 4 اگست 2023 کو FAST UNIVERSITY اسلام آباد میں کرنے جا رہی ہے، جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے انجینیئرز کو مدعو کیا گیا ہے۔


اس پروگرام میں “پاکستان کی معاشی ترقی میں انجینئرز کے کردار” اور “نوجوان انجینئرز کی مشکلات کی بنیادی وجہ اور ان مشکلات کے ممکنہ حل” پر تبادلہ خیال کیا جائے گا-

انجینئر محسن علی خان، انجینیئر ڈاکٹر زبیر شیخ، انجینیئر جواد گیلانی، انجینیئر عبدالحسیب منصوری ،انجینیئر عارف راوان، انجینیئر شیلا صفوان اور دیگر پروگرام میں شرکت کرینگے۔

اس پروگرام میں انجینئر نجیب ہارون(MNA/CHAIRMAN PEC) اور انجینئر رخسانہ زبیری سینیٹر تقریب کی  مہمان خصوصی ہوں گے،عبدالحسیب منصوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ینگ انجینئرز کمیٹی مُلک کے دوسرے شہروں میں بھی انجینئرز کے لیے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جس میں بالخصوص ورلڈ ینگ انجینئرز کانفرنس، جاب فئیر اور پیڈ انٹرنشپ پروگرام جیسے تربیتی پروگرام کا پلان تیار کر چکی ہے، ان پروگراموں کے حوالے سے بہت جلد ملک کے انجینیئرز کو آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے  آئی فونز میں بہت بڑی تبدیلیوں کا امکان
Back to top button