بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یونیورسٹی میں منشیات فروشی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے انکوائری کمیٹی قائم کردی

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مبینہ طورپر منشیات فروشی کے معاملے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی بنادی۔کمیٹی میں سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر، ڈی آئی جی امین بخاری اور ڈی آئی جی راجہ فیصل شامل ہیں۔

کمیٹی اس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرےگی۔کمیٹی واقعے میں ملوث افراد کا تعین کرے گی اور اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔

دوسری جانب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے آئی جی پنجاب پولیس کے نام خط لکھ کر افسران کے خلاف مقدمے کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

وائس چانسلر کا کہنا ہےکہ معاملےکی شفاف تحقیقات کے لیے اعلیٰ افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے، یونیورسٹی کی ترقی سے خائف لوگ یونیورسٹی کو  بدنام کرنےکے درپے ہیں۔

ڈاکٹر اطہر محبوب کا آئی جی پنجاب کے نام خط میں کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں کسی قسم کا کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیے  مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد
Back to top button