بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پنجاب ٹیچرز یونین خوشاب کا ایک اہم اجلاس، صدارت سردار احسان خالق لغاری نے کی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ٹیچرز یونین خوشاب کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سردار احسان خالق لغاری صدر منعقد ہوا ۔جس میں ضلع اور تمام تحصیلوں کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور دیگر عہدیداران شریک ہوئے.

جنرل سیکرٹری پی ٹی یو خوشاب ملک محمد رمضان دھون کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق شرکائے اجلاس نے صدر مرکزیہ پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب جناب حافظ غلام محی الدین اعوان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور انکی آواز پر لبیک کہنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا.

سردار احسان خالق لغاری صدر پی ٹی یو خوشاب نے عہدیداران پی ٹی یو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی اساتذہ کی امنگوں پر پورے اتریں گے. اساتذہ یونینز اور مختلف گروپس کو وحدانیت میں ڈھالنے کے موضوع پر واضح موقف اپنایا کہ اساتذہ کی فلاح و بہبود اور انکے تحفظ کیلئے وہ الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں اور اکثریت حاصل کرنے والے صدر اور انکی ٹیم کے ماتحت کام کرنے پر کمر بستہ ہیں.

سردار احسان خالق لغاری صدر پی ٹی یو خوشاب نے ملک گہنا شہزاد جسرا اور سردار شوکت بلوچ کو ضلعی نائب صدر کی ذمہ داریاں سونپی. میڈم گلناز تبسم کو بھی پی ٹی یو خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر مقرر کیا.

مزید پڑھیے  نامور قانون دان سعدیہ ہما شیخ کو قائد اعظم لاء کالج کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی مل گیا
Back to top button