بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد ہائیکورٹ ، اربوں روپے کے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی قرار دے دیا۔عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق فور سی کو بھی غیر آئینی قرار دے دیا، سیکشن فور سی کے حوالے سے عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں وضاحت بھی کر دی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے مختلف کمپنیز اور اداروں کی جانب سے دائر درخواستیں منظور کر لیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے سلمان اکرم راجہ، عدنان حیدر رندھاوا ایڈووکیٹ و دیگر نے کیسز کی پیروی کی۔سپر ٹیکس کے ڈیمانڈ اور ریکوری کے تمام نوٹسز عدالت نے کالعدم قرار دے دیئے۔

Back to top button